• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’عمران یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے‘‘

سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ نون پنجاب کے رہنما خواجہ آصف کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان یوٹرن والے بیان پربھی یوٹرن لیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کے یوٹرن کا انتظارفرمائیں جس میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑا نقصان کیا، وہ لیڈر ہی نہیں، جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جرمنی کے ہٹلر اور فرانس کے نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑی شکست کھائی۔

تازہ ترین