• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


میکسیکو میں سیل کی خبر پر جم غفیر مالز میں اُمڈ آیااور ایسے ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ لوگ حیران رہ گئے ۔

ایک شاپنگ مال میں بھی اس وقت ایسے ہی مناظر دیکھنے کوملے جب خریداروں کا رَش اس قدر بڑھ گیا کہ جیسے اشیاء مفت میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

شاپنگ سینٹرمیں الیکٹرانکس پر لگی لوٹ سیل پر خریداروں کا رش دیکھ کر کسی مچھلی بازار کا سا گمان ہو رہا تھا ،کئی گھنٹوں انتظار کے بعد مال کے دروازے کھلتے ہی لوگ سامنے آنیوالی ہر چیز بس اُٹھا کر بھاگنے کی کوشش کر تے دکھائی دیئے ۔

ایل ای ڈی ہو یاڈی وی ڈی پلیئرسیل کے دیوانوں کے ہاتھ جو لگا انہوں نے قبضے میں لے لیا یہاں تک کے اسٹور کا بھی حشر نشر بگاڑ دیا۔

تازہ ترین