• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، میڈیکل کالجز ،یونیورسٹیز میں جینز اور ٹی شرٹس پہننے پر پابندی

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) یو ایچ ایس نے میڈیکل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جینز ، شارٹس اور ٹی شرٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی ۔ ذرائع کے مطابق یو ایچ ایس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کلاسز کے زیر تعلیم ڈاکٹروں کے جینز ، شارٹس ، ٹی شرٹس ، چپل ، سلیپر اور سینڈل پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ یو ایچ ایس نے طلبہ کو ہسپتال کے دورہ اور مریضوں کو وزٹ کرتے ہوئے ہاف بازو وائٹ کوٹ پہننے کا پابند کیا ہے ۔ تمام میڈیکل کے اداروں کےسربراہان کو جای ہونے والے احکامات پر ہر صورت عمل در آمد یقین بنانے کا پابند کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین