• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی پرراکٹ حملہ ،2اہلکارشہید،2زخمی

میرانشاہ(نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملےکے نتیجے میں 2 اہلکارشہیداور2زخمی ہوگئے،شہیدہونیوالوں میں سربلند اور سعید احمد جبکہ زخمیوں میں انورمسعود اور حمزہ رحمان شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شوال کے علاقے گربز میں مانا چیک پوسٹ کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔ شہید اور زخمی اہلکار وں کاتعلق ایف ڈبلیواوسے بتایاجارہاہے،دوسری جانب میرعلی کے علاقے حسوخیل میں میں قبائلی رہنما شیراجان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سڑک کنارے پہلے سے نصب بم اس وقت پھٹ گیاا جبکہ قبائلی رہنما شیراجان وہاں سے گزر رہے تھے۔حملے میں وہ محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں۔
تازہ ترین