• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپلومیٹک انکلیو میں منشیات بیچنے والے پولیس کمانڈو کاجوڈیشل ریمانڈ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈپلومیٹک انکلیو میں منشیات بیچنے والے وفاقی پولیس کے کمانڈو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔انسداد دہشت گردی سکواڈ اسلام آباد کے اہلکار ناصرعباس شاہ کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے جمعہ کو ڈپلومیٹک انکلیو سے گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 110گرام منشیات برآمدکرلی تھی ۔ ملزم سفارت خانوں کے قریب ایک ریسٹورنٹ پر چرس سپلائی کرتاتھا۔ دریں اثناء اسلام پولیس کے کانسٹیبل ظہیر ثاقب کے قتل میں ملوث چوتھے ملزم یار دل کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
تازہ ترین