• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر،کیٹرک روڈ پر بس ٹرمینل اور غیر قانونی دکانیں ہٹادی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد اب کراچی کی فٹ پاتھوں، سڑکوں اور پارکوں میں تجاوزات باقی نہیں رہ سکتیں، سرکلر ریلوے ٹریک کے دونوں جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے، صدر اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تجاوزات قائم تھیں، جنہیں ہٹا دیا گیا ہے اور اب یہ کام صدر کے دیگر علاقوں سمیت شہر بھر میں جاری ہے، کیٹرک سہراب روڈ پر واقع 100 سے زائد غیرقانونی دکانوں سمیت انٹر سٹی بس ٹرمینل کے نام پر جو غیرقانونی دکانیں اور تجاوزات قائم کی گئی تھیں انہیں بھی ہٹا دیا گیاہے، دکاندار اور کاروباری حضرات اپنی ان اشیاء کو جو فٹ پاتھوں پر رکھی ہیں ازخود ہٹالیں، وگرنہ نقصان کے وہ خود ذمے دار ہوں گے،ہمارا عزم ہے کہ کراچی کو اس کی اصل شکل میں واپس لائیں گے۔

تازہ ترین