• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،موبائل فون اور سیٹ بیلٹ خلاف ورزی کی ڈیڈ لائن ختم ، خودکار چالان کا آغاز

ریاض (شاہدنعیم)ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر آج سے خودکارسسٹم کے ذریعے چالان کا آغازکیا جائیگا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اور آج سے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ریاض میں خودکار چالان سسٹم شروع کیاجارہا ہے ۔ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر دوران ڈرائیونگ کرنے کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوتے ہیں اس رجحان کو ختم کرنے کےلئے چالان کی رقم میں اضافہ بھی کیا جا چکا ہے تاہم ابھی تک اکثر لوگ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرتے ہیں اس رجحان کو ختم کرنے کےلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے نیا کمپیوٹر سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جو خود کارطریقے سے خلاف ورزی ریکارڈ کرکے چالان کرے گا۔
تازہ ترین