• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل مجسٹریٹ اور اینٹی انکروچمنٹ سیل کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں،انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان ہزار گنجی زون کے صدر حاجی ظہور احمد کاکڑ جنرل سیکرٹری خان کاکڑ ماسٹر عین اللہ بس اڈہ کے صدر حاجی فیض اللہ خان اچکزئی جنرل سیکرٹری سید امرالدین آغا حافظ محمد یوسف اقبال ترین حبیب خان محمود خان کاکڑ رئوف جتک وکیل خان سمیع اللہ آغا ودیگر ممبران نے کہا ہے کہ ہزار گنجی میں اسپیشل مجسٹریٹ کیو ڈی اے اور اینٹی انکروچمنٹ سیل کیو ڈی اے کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں قابل تعریف ہیں گزشتہ روز کراچی روڈ پر قابضین کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو رکوا کر اور انکے خلاف کارروائی کی جوکہ قابل تعریف ہے۔
تازہ ترین