• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹنے کے نصف درجن واقعات ،چوری کی3وارداتیں ،9گاڑیاں و موٹر سائیکل اڑالئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 6گاڑیوں، ایک موٹرسائیکل ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ چمن زارسے صغیر احمدکی کار نمبر آرآئی اے- 7756،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ سے سمیع الدین کی کار نمبر وی وی -973،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان سے ظفر اقبال کی کار نمبر ایف ڈی اے-215،تھانہ صادق آبادکے علاقہ بلال کالونی سے علی اسامہ کی کار نمبر ایچ ای- 915،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری سے افضال علی کی کار نمبرڈی ایچ -914 اور محمد قاسم کی کار نمبرسی زیڈ-070،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ ڈھوک گجراں سے اشتیاق کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی این- 2695چوری ہوگئی۔تھانہ بنی کو شہناز بی بی نے بتایا کہ 3موٹرسائیکلوں سوار گن پوائنٹ پر 6 چوڑیاں، 2 کڑے2چین اور2انگوٹھیاں چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد سلمان نے بتایاکہ 3 افراد مجھ سے موبائل اور 28ہزار روپے چھین کے فرار ہو گئے۔تھانہ جاتلی کوعرفان علی نے بتایاکہ یونیورسٹی ریسرچ فارم کونٹ سے سولر سسٹم ومتعلقہ آلات چوری ہوگئے،جنکی مالیت 5لا کھ ہے۔تھانہ ائرپورٹ کو نصیر الدین نے بتایا کہ 4 افراد مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 30 ہزارروپے ودیگر کارڈززبردستی چھین کرفرار ہو گئے۔ تھانہ ٹیکسلاکو بلال صدیق نے بتایا کہ 3موٹرسائیکل سوار اسلحے کی نوک پر موبائل، 9ہزار روپے، جیکٹ، عبدالجلیل سے موبائل،دیگر کارڈز، 8ہزار روپے، عبدالحسیب سے موبائل،11ہزارروپے اورراجہ فاروق سے پرس چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ کینٹ کو عمر فاروق نے بتایاکہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سےموبائل چھین کرفرارہوگئے۔ دریں اثناء تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹن ون میں 4 ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر محمد طاہر کے گھر سے 13 لاکھ روپےمالیت کی نقدی، انعامی بانڈز اورزیورات لوٹ کر چلتے بنے۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے ایچ نائن اتوار بازار سے عثمان تنویر کی موٹرسائیکل جے ایم کے 2793 ،تھانہ ترنول کے علاقے جی پندرہ ٹو میں عنصر محمود کی موٹرسائیکل آر آئی او 105 چوری ہوگئی۔ تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سکس ون میں صدیق حسن کے گھر سے نقدی اور کلاک مالیتی 42 ہزار چوری کرلئے گئے۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا کےعلاقے آئی نائن فور میں صائمہ خالد کی گاڑی سے پرس چوری ہوگیا جس میں 25 ہزار اور شناختی کارڈ وغیرہ تھے۔
تازہ ترین