• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سارے شہر کا گندا پانی راوی میں پھینکا جا رہا ہے‘

دریائے راوی میں گندا پانی ڈالے جانے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سارے شہر کا گندا پانی راوی میں پھینکا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دریائے راوی میں گندا پانی ڈالے جانے سے متعلق کیس کی سماعتہوئی، دوران سماعت سپریم کورٹ نے وزیر منصوبہ بندی اورایڈیشنل چیف سیکرٹری کو فوری طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سارے شہر کا گندا پانی راوی میں پھینکا جا رہا ہے، انہوں نے استفسار کیا کہ محمود الرشید صاحب پنجاب میں کس کی حکومت ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ صوبے میں تحریک انصاف کی، نئے پاکستان کی حکومت ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آج تک واٹر فلٹریشن کا کام ہی نہیں ہوا، یہ کام کس نے کرنے ہیں؟ ایک محکمہ دوسرے محکمے پر اور دوسرا محکمہ تیسرے پر ذمہ داری ڈال دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واٹر فلٹریشن کا کام ہنگامی حالت میں ہونا چاہیے، یہ بہت اہم ایشو ہےاور ایک ہفتے میں واٹر فلٹریشن سے متعلق رپورٹ پیش کریں، ایک کمیٹی بنائیں اور رپورٹ دیں۔

چیف جسٹس نے صوبائی وزیرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محموالرشید صاحب کچھ نہ کچھ کریںاور عدالت نے ایک ہفتے تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین