• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا مستقبل تباہ کرنیکی اجازت نہیں دیں گے ‘نذر محمد بڑیچ

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے ترجمان نذر محمد بڑیچ، کور کمیٹی کے رہنماوں جعفر خان،حاجی سلیم ناصر،حضرت علی کوثر، ملک رشید کاکڑ،اغا گل شاہ، نقیب شاہوانی، حاجی رفیق علی، حاجی مہربان خان ،گلزار خان، عابد ناصر، جمعہ رحیم مندوخیل،جہانزیب خان،امیر محمد کاکڑ،جمیل مشوانی،اکرم مینگل اور دیگر نے بیک کے سربراہ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف منفی طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے صوبے کے اعلی حکام چیف سیکرٹر ی اور خصوصا سیکرٹری تعلیم سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گرینڈ الائنس کے ایک اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ بیک کے چیئرمین کی موجودگی میں گرینڈ الائنس کسی بھی حکومتی اجلاس یا دوسرے معاملات کا مکمل بائیکاٹ کرے گا ،جب تک بیک کے چیئرمین کو اس عہدے سے نہیں ہٹایا جاتامحکمہ تعلیم کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے نجی تعلیمی ادارے سراپا احتجاج ہیں ،خود تو حکمرانوں اور افسران کے بچے صوبے سے باہر دیگر اداروں میں پڑھ رہے ہیں لیکن یہاں صوبے میں کرپشن اور قوم کا مستقبل برباد کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔
تازہ ترین