• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ اے پی ایس ،تحقیقاتی کمیشن کے روبرو75گواہوں کے بیانات ریکارڈ

پشاور(نیوزرپورٹر) سپریم کورٹ کی ہدایت پر سانحہ اے پی ایس کے لئے پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ابراہیم خان کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن کے روبرو 75گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ، میشن نے سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ حکام کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ہیں سپریم کورٹ کی ہدایت پر کمیشن میں اب تک شہدا کے والدین، زخمیوں، سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ حکام نے نے بیانات د یے ، سی ٹی ڈی اور صوبائی حکومت نے سانحہ اے پی ایس کا ریکارڈ پہلے ہی کمیشن کے پاس جمع کر ا دیا سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے لئے کمیشن کو 45 دن میں رپورٹ تیار کرنے کے لئے وقت دیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان کی سربراہی میں کمیشن کے پاس 90 سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرا لی ہے۔
تازہ ترین