• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنت نوٹنگھم کے زیراہتمام میلاد النبیﷺ کا جلوس نکالا گیا

نوٹنگھم (علامہ عظیم جی) جماعت اہلسنت نوٹنگھم کے زیراہتمام جامع فاطمیہ سے اسلامک سینٹر تک سالانہ مرکزی میلاد النبی ﷺ کے جلوس کا اہتمام کیا گیا، میلاد النبیﷺ کے اس جلوس کی خاص بات یہ تھی کہ نوٹنگھم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جلوس اندرون شہر سے گزرتا ہدرودو سلام کے نذرانے پیش کرتا ہوا اپنی منزل اسلامک سینٹر پہنچا۔ جلوس کی قیادت پیر نورالعارفین صدیقی نے کی دیگر اکابرین میں پیر زادہ محمد یوسف، مولانا محمد نوید جمیل، حافظ اسرار حسین، محمد حسنین صدیقی صوفی محمد رمضان، ملک نعیم شہباز اعوان، مولانا عبدالحئی شامی، ضمیر قادری، اجمل شہباز شامل تھے۔ اسلامک سینٹر میں لنگر کے بعد میلاد النبیﷺ کی روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں علما کرام، ثناء خواں مصطفی، عاشقان رسول، مذہبی و سیاسی رہنمائوں سمیت نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیر نورالعارفین نے حضورﷺ کی سیرت مبارک پر خطاب کیا اور کہا کہ دین اسلام امن اور محبت کا پیغام ہے۔ مقامی نعت خوانوں کے ساتھ ممتاز نعت خواں الحاج شہباز قمر فریدی نے اپنی خوب صورت آواز میں ہدیہ نعت بحضور نبی اکرمﷺ پیش کیے۔
تازہ ترین