• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی اسکیل 22میں حافظ محمد علی اور جاوید غنی ممبر ایس پی آر اور ممبر کسٹم پالیسی مقرر

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) پاکستان کسٹم گروپ کے بنیادی سکیل 22میں ترقی پانے والے سینئر عہدیدار محمد جاوید غنی‘ ایف بی آر کے ممبر کسٹم پالیسی ہونگے جبکہ حافظ محمد علی انڈھر بنیادی سکیل 22میں ترقی پانے کے بعد پیر 19نومبر سے بنیادی سکیل 22کے عہدے ممبر سٹرٹیجک پلاننگ کی فارمز اینڈ سٹیٹسٹکس بنا دیئے گئے ہیں۔ میاں سعید اقبال اور فضل یزدانی خان کو بھی بنیادی سکیل 21سے 22ملنے پر سینئر عہدے دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب خان نے متعلقہ ممبران کی مشاورت کے ساتھ بورڈ کے 17سینئر افسروں کو نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ ان عہدیداران میں رضوان غنی‘ عابد رضا بادلہ‘ شمس الدین قاضی‘ مس عائشہ خالد‘ کرامت اللہ خان‘ عبدالواحد عقیلی‘ خالد محمود لودھی‘ ساجد نذیر‘ شاہد الحسن چٹھہ‘ سیدین رضا‘ تہمینہ عامر‘ سلیم طارق‘ فاروق اعظم میمن‘ ناصر اقبال‘ محمد طاہر‘ قاسم رضا خان شامل ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان نے اپنے متعلقہ شعبے کی سربراہ کے ذریعے ان 17افسروں کو اسی جمعرات تک اپنی رضامندی دینے کے خطوط بھیجے ہیں۔ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2019-20ء آئندہ اگست سے پہلے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین