• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:نویں جماعت کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون (نہم جماعت) سائنس گروپ اور جنرل گروپ ریگولراور پرائیویٹ 2018کے امیدواروں کے نتائج کا اعلان منگل کو 12بجے کیا جائیگا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نتائج ایس ایم ایس سروس کے تحت Roll No Space 8583 پر بھیج کر معلوم کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk سے بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ طلباء مکمل نتائج معلوم کرنے کیلئے آن لائن سروس eDMC.pkپر جاز کیش یا ایزی پیسہ سے ادائیگی کے بعداپنے نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین