• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے لاپتہ دو لڑکیوں کی لوکیشن خانیوال سے ٹریس

سجاول سے مطالعاتی دورے پراسکول کی ٹیم کے ساتھ کراچی آکر لاپتہ ہونے والی دو لڑکیاں کے موبائل فون کی لوکیشن خانیوال سے ٹریس ہوگئی۔

دونوں لڑکیاں الہ دین پارک سے لاپتہ ہوئی تھیں جس کا مقدمہ تھانہ گلستان جوہر میں درج کیا گیا تھا ۔ دوران تفتیش لڑکیوں کے موبائل فون کی لوکیشن خانیوال میں ٹریس ہوئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہی لگ رہا ہے کہ لڑکیاں اپنی مرضی سے الہ دین پارک سے نکلی تھیں ۔

لڑکیوں کی بازیابی کے لئے پولیس پارٹی کو خانیوال روانہ کیا جارہا ہے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکیوں ثنا اور نائلہ کا تعلق سجاول سے جو کہ اسکول اسٹڈی ٹور کے تحت کراچی آئی تھیں۔ موبائل لوکیٹر کی بھی مدد سے لڑکیوں کی لوکیشن خانیوال سےبتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب امیوزمنٹ پارک میں لڑکیوں کے آنے اور روانہ ہونے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں لڑکیوں کو پارک میں آتے اورچیکنگ کاؤنٹر پر اپنے پرس چیک کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق تمام لڑکیوں کے روانہ ہونے کے بعد یہ لڑکیاں بھی روانہ ہوجاتی ہیں۔

تازہ ترین