• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوائز ہاسٹل رات 11بجے ، گرلزہاسٹل شام6بجے تک کھلے رہیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے چیئرمین ہال کونسل پروفیسرڈاکٹرعبدالقدوس صہیب کی سربراہی میں ہال کونسل کے وارڈن اور سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پرچیئرمین ہال کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ہاسٹلزکاامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹلوںمیں بائیومیٹرک مشین نصب کی جائے گی، تاکہ آؤٹ سائیڈر کو ہاسٹل میں داخل ہونے سے روکاجاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہاسٹلز میں رہنے والے تمام طلبہ وطلبات کوکارڈ بھی جاری کئے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بوائز ہاسٹل رات گیارہ بجے اور گرلزہاسٹل شام6بجے تک طلبہ و طلبات کی آنے کے لیے کھلے رہیں گے۔اور لیٹ آنے والے طلبہ و طلبات کو ہاسٹل میں داخل ہو نے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین