• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکولوں کی کمرشل فیس معاف کی جائے ، جاوید اقبال

ملتان ( پ ر) سائوتھ پنجاب پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس کا انعقاد جاوید اقبال کی قیادت میں ہوا۔ 200 سے زائد سکولز کے مالکان و ماہر تعلیم نے شرکت کرکے تعلیم دوستی اور باہمی یکجہتی کا اظہار کیا ۔ صدر اجلاس جاوید اقبال نے بتایا کہ ملتان شہر میں 6 لاکھ سے زائد بچے پرائیویٹ سکولوں جبکہ 4 لاکھ گورنمنٹ سکولوں میں پڑھتے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شہر کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کا 60فیصد ذمہ داری پرائیویٹ سکولز اٹھا رہے ہیں۔ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام سکولوں کی کمرشل فیس معاف کریں۔ سکولز شہر میں علیحدہ ایجوکیشن زون بنائے جائیں ۔ پرائیویٹ سکولوں کے ٹیکس کے بوجھ سے مستثنیٰ کیا جائے۔ سکول کی عمارتوں کے لئے آسان اقساط پر پلاٹس مہیا کئے جائیں۔ملتان : سائوتھ پنجاب پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے جاوید اقبال ‘ سید جعفری ‘ بلال احمد بھٹہ ‘ واصف شریف ‘ حسیب نیازی ‘ رائو محمد اکرم ‘ نعیم نواز ‘ ملک الطاف زمان‘ ثاقب یونس ‘ محمد فیصل عارف ‘ محمد تبسم احمدانی خطاب کر رہے ہیں۔
تازہ ترین