• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد(این این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جو اسد عمر کی بیرون ملک روانگی کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس جلدی ختم ہونے سے غربت مْکاؤ فنڈ کیلئے رقم کی فراہمی، ڈھوک حسین اور بٹرسم فیلڈ سے گیس کی فراہمی کے معاملے سمیت کراچی میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے پیدا ہونے والے مسائل پر غور مؤخر کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گنے کی قیمت اور چینی کی پیدواری لاگت طے کرنے اور اسٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے وارثوں کیلئے بقایاجات کا معاملہ بھی مؤخر کردیا گیا۔اس کے علاوہ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کی منظوری بھی مؤخر کردی گئی۔

تازہ ترین