• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں پھینکاگیاہینڈ گرنیڈ اور دھمکی آمیز خط پولیس نے قبضے میں لے لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گرجا روڈ پر ایک گھر میں پھینکاگیاہینڈ گرنیڈ اور دھمکی آمیز خط پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ چوکی گرجاکے انچارج سب انسپکٹرسیدجوادشاہ نے بتایاکہ گرجا روڈ پر رہائش پذیر ولی جان نے ریسکیو15پرکال کی کہ ان کےگھر کے باہر ہینڈگرنیڈ کے ساتھ دھمکی آمیز خط ملا ہے۔ پولیس کے مطابق ہینڈگرنیڈزنگ آلوداورپراناتھا۔ گھر کے مالک ولی جان نے ابتدائی بیان میں فضل حسین پر الزام لگایا ہے کہ اس کے ساتھ اڑھائی کروڑروپے کےلین دین کا تنازع چل رہا ہے۔ پولیس معاملے کومشکوک قراردیتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔
تازہ ترین