• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارلوس بریتھ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش

ویسٹ انڈین کرکٹر کارلوس بریتھ ویٹ نے پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کارلوس بریتھ ویٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ لاہور قلندرز کی طرف سے پی ایس ایل کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ محمد حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا کامبی نیشن بنے گا۔

کارلوس بریتھ ویٹ نے یہ بھی کہا کہ پہلا ہدف پلے آف کھیلنا اور پھر آگے بڑھنا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ جس نے مجھ پر بھروسہ کیا ۔

تازہ ترین