• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کیا وزیر اعظم سپریم کورٹ سے بالا ہیں؟‘‘

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیض آباد دھرنا کیس میں ریمارکس دیئے کہ کیا وزیر اعظم سپریم کورٹ سے بالا ہیں، انہوںنے اٹارنی جنرل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا کہا کہ اٹارنی جنرل ریاست کا سب سے بڑا لاء افسرہے یا وزیراعظم کا ذاتی ملازم؟، انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس فائز عیسی نے اٹارنی جنرل کی عدم حاضری پر سپریم برہمی کا اظہار کیااور ریمارکس دیئے کہ کیا اٹارنی جنرل ماہر معاشیات ہیں ، ای سی سی کے اجلاس میں ان کا کیا کام ، ہم توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں ۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل، ججز سمیت ہر کوئی ریاست کا ملازم ہے، کیا وزیر عظم سپریم کورٹ سے بالا ہیں؟ وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو کہا اوروہ منہ اٹھا کر چل دیئے، ہم اٹارنی جنرل کے خلاف آبزرویشن دیں گے ۔

تازہ ترین