• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناپا میں شیکسپیئر کے ڈرامہ سے ماخوذ ’جزا،سزا‘ یکم دسمبر سے پیش کیا جائیگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل آکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)میں شیکسپیئر کا مشہور زمانہ ڈرامہ ’میژر فارمیژر‘سے ماخوز ڈرامہ ’جزا،سزا‘ یکم دسمبر سے پیش کیا جائے گا ڈرامہ کی ہدایات نامور ہدایتکار وصداکار ضیاءمحی الدین جبکہ ڈرامہ کے مترجم ڈرامہ رائٹر و ہدایتکار خالد احمدہیں۔جمعہ کو ناپا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ناپا ریٹری تھیٹر کے ڈائریکٹرزین احمد نے کہا ہے کہ ڈرامہ جزا،سزا ایک ایسا کھیل ہے جو معاشرتی اور اخلاقی مسائل کی عکاسی کرتے نظر آتے ہیں ،یہ کھیل انصاف ،مطلق ،بالخصوص سزائے موت اور منصفانہ نرم روی کے متضاد نکتہ ہائے نظر کے درمیان موازنہ کرتا ہوا نظر آتا ہے،یہ کھیل ہمارے ملک اور خصوصاہماری موجودہ نظریاتی روشوں پر ایک بروقت تبصرہ معلوم ہوتا ہے۔ندیم احمد نے بتایا ہے کہ قوت سماعت سے محروم بچوں کے لئے خصوصی شوز کئے جائیں گے۔

تازہ ترین