• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلا روس میں ریس کے دوران بے قابو کار نے 2رضاکاروں کو ٹکر دے ماردی،تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔


کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی بھی اپنا وقت اور مقام بتا کر نہیں آتی ،کبھی بھی اور کہیں سے بھی آسکتی ہے۔بیلاروس میں منعقد ہونے والی ایک کار ریس کے دوران بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور ٹریک سے باہر موجود 2رضاکاروں کو ٹکر دے ماردی ۔

حادثے میں دونوں رضاکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم خو ش قسمتی سے انکی جان بچ گئی۔

تازہ ترین