• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈو مور کے بجائے افغانستان پر تعاون مانگا جارہا ہے، امریکانے میرا موقف مان لیا،مالیاتی تیم نہیں بدل رہے، عمران خان

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی مذاکراتی عمل کے ذریعے امن کے قیام کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی توثیق ہوئی ہے‘امریکا نے تحریک انصاف کا مؤقف مان لیا‘ آج ”ڈومور “ کے مطالبے کی بجائے افغانستان کا پرامن حل تلاش کرنے میں ہمارا تعاون مانگا جارہا ہے،اب کسی اورکی جنگ لڑنے کے بجائے پاکستان ثالثی کے ذریعے تصفیہ میں اپنا کردار ادا کرے گا،یمن میں امن کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کریں گے‘اگر اقتصادی صورتحال واقعی بری ہوتی تو ملک میں کوئی غیر ملکی سرمایہ کاری نہ آرہی ہوتی‘ مشکل حالات کے باوجود ہماری معاشی ٹیم نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘مالیاتی ٹیم نہیں بدل رہے ‘سکھ برادری نے کرتارپور راہداری کو بہت سراہا ہے امید ہے کہ بھارت بھی مثبت جواب دے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو وزیراعظم آفس میں وفاقی کا بینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکا نے یہ بات پہلی مرتبہ تسلیم کی ہے جو پا کستا ن تحریک انصاف ہمیشہ کہتی رہی ہے کہ افغانستان کے مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے‘ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

تازہ ترین