• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں آج پاکستانی ثقافت کی نمائش ہوگی، تیاریاں مکمل

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی)آج برمنگھم میں ہونے والی پاکستان کی ثقافتی نمائش کی تمام تر تیاریاں مکمل ، عوام شرکت کیلئے بیتابی سے انتظار کررہے ہیں۔ آرگنائزیشن ذوالفقار خان کا کہنا ہے کہ تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے تقریباً تین سو افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے توقع ہے کہ تقریباً500افراد شریک ہوں گے۔ تقریباًدن12:00 بجے آغاز ہوگا۔ نمائش کا آغاز ہوگا۔ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں ملتان، حیدرآباد، پشاور، کوئٹہ، گلگت ، شامل ہیں۔ ان شہروں میں بننے والی مختلف قسم کی امپورٹڈ اشیا کو پروموٹ کیا جائے گا ان شہروں کی مختلف سوغات کھانے بھی دستیاب ہوں گے۔ کپڑے،ہنڈی کرافٹس، موسیقی کے آلات، مختلف پینٹنگ، نمائش کیلئے پیش ہوں گے۔ پاکستان کی لائیو موسیقی ہوگی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ نمائش کا اہتمام پاکستان برٹش کونسل، گریٹ ہیلتھ کیئر باہمی اشتراک سے کررہے ہیں۔
تازہ ترین