• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم حسین رضوی سمیت دیگر قائدین کیخلاف ایف آئی آر میں بغاوت اور مجرمانہ سازش کی دفعات شامل کرنے کا حکم

 لاہور (آصف محمود ) محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت ایف آئی آر میں شامل دیگر قائدین کے خلاف بغاوت اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت عدالت میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی طرف سے سیکرٹری پراسیکیوشن اور آئی جی پنجاب کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء کے سیکشن 196 اور 196A کے تحت دیئے گئے اختیارات کے تحت پنجاب حکومت کے پاس ایف آئی آر نمبری 954/18 میں نامزد خادم رضوی، علامہ پیر افضل قادری، علامہ وحید نور، علامہ غلام مصطفیٰ اور علامہ مراد علی شاہ کے مناسب ثبوت ہیں کہ یہ لوگ بغاوت اور مجرمانہ سازش کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین