• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو وراثت میں حصہ دلانے کے لئے قانون لا رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کو وراثت میں حصہ دلانے کے لئے قانون لا رہے ہیں‘ اللہ کی وحدانیت پر یقین رکھنے والا کسی کے آگے نہیں جھکتا‘ ہم نے دنیا کے آگے ہاتھ پھیلا کر اپنی قومی غیرت ختم کردی ہے‘ ہم اب کبھی کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے‘ کسی کے آگے نہیں جھکیں گے‘جو ہم سے ڈومور کہتے تھے آج وہی افغانستان میں امن کے لیے ہماری مدد مانگ رہے ہیں ۔ وہ جمعہ کو یہاں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے طالب علموں کو وزیراعظم آفس میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے‘ ہم نے بلوچستان سمیت پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے۔ بلوچستان میں انسانی وسائل پر جس طرح پیسہ خرچ ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ حالات بہتر ہونگے۔ گوادر اور بلوچستان سمیت ملک کے اکثر علاقوں کا بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ اس کے لئے حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں کو ڈی سلٹیشن کے ذریعے سمندر سے کھارے پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرکے مہیا کیا جائے گا۔

تازہ ترین