• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے شنگھائی الیکٹرک وفد کی ملاقات،پاورسیکٹرمیں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ،اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سر مایہ کاروں کیلئے ساز گار ما حول فراہم کیا جائے گاتاکہ وہ ملک میں سر مایہ کاری کے وسیع مواقع سے پورا فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روزشنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئرمین وانگ یوان دان سے گفتگو میں کہی جنہوں نے وفد کے ہمراہ ان سے وزیر اعظم آ فس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ابراج گروپ کے عارف نقوی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیرفیصل واوڈااورچیئرمین واپڈامزمل حسین کی بھی ملاقات، وزیراعظم کودیا مربھا شا ڈیم بارے پیشرفت پربریفنگ دی،وانگ یو ان نے وزیر اعظم کو شنگھائی الیکٹرک پاور کے بارے میں بریف کیا اور پاکستان کے پاور سیکٹر میں سر مایہ کاری کیلئے اپنی کمپنی کی دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے پاور سیکٹر میں فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

تازہ ترین