• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ٹرمپ کو بے اصول اور مرضی چلانے والا قرار دے دیا اور کہا انھیں بتانا پڑتا تھا کہ صدر صاحب آپ یہ کام کرنا چاہتے ہیں مگر یہ اس طرح نہیں ہوگا۔ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے، میرے روز روز یہ بتانے سے شاید وہ تنگ آگئے تھے۔

ایک انٹرویو میں سابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ اپنی مرضی کے مالک ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا کتنا مشکل تھا، انہیں بار بار سمجھانا پڑتا تھا کہ قانون اور معاہدوں کو نظرانداز کرکے کوئی کام نہیں کیا جاسکتا۔

سابق وزیر خارجہ کی جانب سے بے اصول کہے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی چپ نہ رہے، ٹلرسن کو احمق اور کاہل کہہ دیا، انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر خارجہ کے پاس مطلوبہ ذہنی صلاحیت ہی نہیں تھی، اب مائیک پومپیو اچھا کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پسِ پردہ نوک جھوک اور اختلافات کے بعد ٹرمپ نے مارچ میں ٹلرسن کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

تازہ ترین