• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سال دنیا میں 26کھرب ڈالر کرپشن کی نذر ہوتے ہیں‘اقوام متحدہ

واشنگٹن (جنگ نیوز) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 26کھرب ڈالر سالانہ کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں جبکہ 10کھرب ڈالر رشوت کی شکل میں ضائع جاتے ہیں۔انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا کہ عالمی جی ڈ پی کا 5 فیصد سالانہ کرپشن کی نذر ہوتا ہے۔یو این ڈی پی کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں امداد سے 10 گنا زیادہ رقم کرپشن کا شکار ہوجاتی ہے۔اقوام متحدہ نے ممبر ممالک پر زور دیا کہ وہ کرپشن سے لڑنے کے لیے اقدامات کو مزید مستحکم کریں، کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے جس سے معاشرے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر ضرب لگتی ہے۔

تازہ ترین