• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھنہ پل کی تعمیر میں سست روی، ،ٹریفک بدنظمی سے شہریوں کو مسائل

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں کو ملانے والے کھنہ پل کی تعمیرات میں سست روی تو اپنی جگہ مگر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے سلسلے میں صرف ٹریفک پولیس ہی نہیں متعلقہ تھانہ، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ بھی غفلت کی مرتکب نظر آرہی ہے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ایک دواہلکار نظر تو آتے ہیں مگر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں ان کا کوئی کردار نہیں، ٹریفک جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے فارمولے کے مطابق سست روی سے رواں دواں ہے۔ کھنہ پل پر مختلف اشیاء فروخت کرنیوالوں نے نہ صرف ریڑھیاں لگا رکھی ہیں بلکہ ایک تہائی حصے پر جبراً قبضہ کر رکھا ہے۔تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس پی بھی ٹریفک کےبہائو میں موجود رکاوٹیں ختم کرنے کے سلسلے میں خاموش ہیں۔ کھنہ پل کا کوئی پرسان حال نہیں، علاقے کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک سال سے کاروباربند ہے۔ضلعی انتظامیہ بھی خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔
تازہ ترین