• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو کمیونٹی ملک کو اپنی دھرتی ماتا سمجھتی ہے،پاکستان ہندوکونسل

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)پاکستان ہندوکونسل نے جنرل باڈی اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے مجوزہ دورہ تھرپارکر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کراچی میں منعقدہ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی،صدر گوپال کھومانی، نائب صدر راجا بھون لوہانا، جنرل سیکرٹری پرشوتم رامانی سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ہندو نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر پاکستان ہندوکونسل گوپال نے اپنے خطاب میں سندھ میں جبری مذہب تبدیلی کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتا سمجھتی ہے، جبری مذہب تبدیلی جیسے واقعات سے ہندو برادری میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ہندو میرج ایکٹ منظور ہوچکا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہندو میرج ایکٹ کے کامیابی سے نفاذ کیلئے جدوجہد میں تیزی لائی جائے۔ اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین پاکستانی ہندو برادری سے لگانے کیلئے قرارداد منظور کی گئی۔
تازہ ترین