• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار نے زندگی کی 96 ویں بہاریں دیکھ لیں


لیجنڈری اداکار دلیپ کمارنے زندگی کی 96 ویں بہاریں دیکھ لیں، مداح اُن کی طویل ترزندگی کے لیے دعاگو ہیں۔

بالی و وڈ فلم نگری پر طویل عرصےتک راج کرنے والے دلیپ کمار کے نام سے شہرت پانے والےلیجنڈری اداکار یوسف خان نے زندگی کی 96 ویں بہاریں دیکھ لیں، مداح اُن کی طویل ترزندگی کے لیے دعاگو ہیں۔

دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960 میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران ’مغل اعظم،ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، اندازجوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی‘ سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دلیپ کمار کی خدمات کے پیشِ نظر حکومت ہندوستان کی طرف سے انھیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے جبکہ 1998 کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

دلیپ کمار گزشتہ چند سال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں کئی مرتبہ اسپتال میں بھی داخل کرایا جاتا رہا ہے۔

تازہ ترین