• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کے ساتھ زیا دتی نہیں ہو نے دیں گے،کنو ر نوید جمیل

کر اچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنو ینر کنو ر نوید جمیل اور رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے غریب آبا د سے لیکر سر کلر ریلو ے کے آنیوالے راستو ں کا دورہ کیا اور متا ثرین فر نیچر ما رکیٹ سے ملاقا ت کی،اس موقع پر رہا ئشی علا قوں کے مکین اور عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ،ڈپٹی کنو ینر کنو رنو یدجمیل نے کہا ہےکہ تجا وزات کے خا تمے کے حو الے سے ہما را مو قف واضع ہے کہ کسی کے ساتھ زیا دتی نہیں ہو نے دیں گے متا ثرین کو متبا دل جگہ دلائی جا ئے گی ، سید امین الحق نے کہا کہ ہم اعلیٰ عدالتو ں کے احکا ما ت کی رو ح کے مطا بق تجا وزات مہم کا احترام کرتے ہیں ہمارا ایسے تمام افراد جو اس مہم کی زد میں آرہے ہیں قانونی طر یقہ کا ر کے مطابق انہیں انصاف فر اہم کر ایا جا ئے گا ،اس سلسلے میں ہم نے تمام امور کا جا ئز ہ لیا ہے۔
تازہ ترین