• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کی بدولت ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں،ظہور احمد بلیدی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلئےتعمیر نو پبلک کالج میںتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات اور ہائیر ایجوکیشن ظہور احمد بلیدی تھے انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو کالج صوبے کے معتبر اداروں میں شمار ہوتا ہے جو بہتر انداز میں طلباء کی تعلیم و تربیت میں کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی علم کی ہے جدید دور کے تقاضوں کا مقابلہ صرف تعلیم کے ذریعے کیا جا سکتا ہے انہوں نے ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر تعمیر نو ٹرسٹ کے ڈاکٹر عبداللہ خان نے کہا کہ ہر سال نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلئے تقریب منعقد کی جاتی ہے کیونکہ تعمیر نو ٹرسٹ کے بانی پروفیسر فضل حق میر (مرحوم) کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلباء کی تربیت اور صحت کیلئے ضروری عمل ہے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ودیگر نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے ۔
تازہ ترین