• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پشین کا اعزاز

کوئٹہ (پ ر) نیب بلوچستان اور ڈائریکٹوریٹ آف کالجز بلوچستان کے تحت منعقدہ کرپشن کے خلاف انگریزی تقاریری مقابلے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پشین کے بی ایس سی کے طالب علم ضیاء الرحمن نے صوبہ بھر میں اول پوزیشن حاصل کی گورنر بلوچستان نے نقد انعام اور شیلڈ سے نوازا اس کالج کے فرسٹ ایئر کے طالب علم جہانزیب کاکڑ نے کیلی گرافی مقابلہ میں پورے بلوچستان میں دوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ کالج ہذا کے تیسرے طالب علم ظفر اللہ کاکڑ نے کوئٹہ ڈویژن مقابلوں میں اردو تقریر میں سوئم پوزیشن حاصل کی پرنسپل پروفیسر حاجی محمداچکزئی پروفیسر فیض محمدشہزاد پروفیسر حاکم کاکڑ پروفیسر طلعت حسین نے کامیاب طالب علموں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں ہم نصابی سرگرمیوں میں کالج طلباء کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔
تازہ ترین