• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جنگی حکمت عملی میں ہائبرڈ اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے‘


چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے۔

پاک بحریہ کی ایوی ایشن جہت کی تقریب کا انعقاد آج کراچی میں ہوا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے ۔ دوران تقریب نیول چیف انہوں نے کہا کہ جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی مفاد کو اولین ترجیح دینی ہے۔ جنگیں صرف سازو سامان کے زور پر نہیں بلکہ جذبہ ایمانی اور دفاعی مقصد کے ساتھ خلوص کی طاقت سے لڑی جاتی ہیں۔

نیول چیف ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ماضی میں پاک بحریہ نے اپنی کم عددی طاقت کے باوجود بڑےدشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور اسے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا-

پاک بحریہ کی ایوی ایشن جہت کی تقریب میں میرینائزڈ اے ٹی آر، 2سی کنگ ہیلی کاپٹر اور ہیلی کاپٹر سیمولیٹر بھی شامل تھے۔ دونوں سی کنگ ہیلی کاپٹرز کو مقامی طور پر پاک بحریہ کی دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ساز و سامان سے لیس کیا گیا۔

تازہ ترین