• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کی خاتون اول نے عمران خان کا ہاتھ کیوں پکڑا؟


ملائیشیا کی خاتون اول سیتی حسما محمد علی نے وزیر اعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر کیوں تصویر کھنچوائی تھی، اس کے پیچھے کی کہانی منظرعام پر آگئی۔

تقریباً ایک ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان کی دورہ ملائیشیا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمدکی اہلیہ اور ملائیشیا کی خاتون اول سیتی حسما محمد علی فوٹو سیشن کے دوران عمران خان کی جانب مڑیں اور کہا کہ ’کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں؟‘

ملائیشین خاتون اول کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی تھی جس میں یہ صاف ظاہر تھا کہ سیتی حسما محمد علی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں جبکہ اب اس کے پیچھے کی کہانی سامنے آگئی ہے اور ملائیشیا کی خاتون اول نے خود ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے۔

گلوبل ڈاکٹرز ملائیشیا کی جانب سے تقسیمِ چیک کی تقریب کے دوران خاتون اول سیتی حسما محمد علی نے اس دن کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’مہاتیر محمد نے ایک تصویری سیشن کا اہتمام کیا تمام فوٹو گرافرز بھی وہاں موجود تھے، اُس وقت عمران خان جانے والے تھے۔ لہذاہم تصویر کھنچوانے کے لیے کھڑے ہوئےتو میں نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑسکتی ہوں، انہوں نے جواب دیا’ بالکل‘

خاتون اول نے کہا کہ ’میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا، میں نے یہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک معروف بیٹا ہے، جو ہمارے گھر آیا تھا۔ اس میں غلط کیا تھا؟ آپ لوگوں کو حسد کیوں محسوس ہوا؟‘

روسی وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن کا ہاتھ پکڑنے کے حوالے سے سیتی حسما نے بتایا کہ ’میری بہو نے آن لائن رپورٹس پڑھیں اور مجھے کہا کہ آپ کوپیوٹن کے ساتھ فلرٹ کرتے دیکھ کر مجھے'شرمندگی ہوئی۔‘ ساتھ ہی انہوں نے کئی سال قبل پیوٹن کے دورے کا بھی تذکرہ کیا۔

ملائیشین خاتون اول نے یہ بھی بتایا کہ ایک مرتبہ انہوں نے غلطی سے اپنے شوہر کے بجائے کسی اور شخص کا ہاتھ پکڑ لیا تھا۔ سیتی حسما نے بتایا کہ اس وقت مجھے بہت شرمندگی ہوئی، میں نے اپنے شوہر مہاتیر محمد سے کہا کہ یہ اس وجہ سے ہوا کیونکہ آپ میرے برابر میں نہیں تھے۔

تازہ ترین