• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈنےپاکستان سے 15کروڑ روپے مانگ لیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کو زر تلافی کیس میں بھارت سے شکست مزید مہنگی پڑ گئی۔ بی سی سی آئی نے کیس کے اخراجات کی مد میں پاکستان سے 15کروڑ روپے مانگ لیے،اس کیلئے آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کے سربراہ مائیکل بیلوف کو خط لکھ دیاہے۔ خط کے متن کے مطابق کیس ہارنے پر ہمارے قانونی اخراجات اب پاکستان کرکٹ بورڈ پورے کرے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے باہمی کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں کیس کرتے ہوئے447 کروڑ روپے ہرجانہ طلب کیا گیا تھا۔

تازہ ترین