• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق حکمرانوںنے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر دھوکہ دیا‘ محمدخان لہڑی

کوئٹہ (خ ن) صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ تعلیم میں تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت تحقیق کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے سکولز میں سائنس لیبارٹریوں اور جدید تحقیقاتی سینٹروں کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا اس سلسلے میں صوبائی وزیراعلی جام کمال خان خصوصی دلچسپی رکھتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ سے ملاقات کے دوران کیا جس میں باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیامشیر تعلیم نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا نظام تعلیم کی ترقی اور محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اساتذہ والدین اور طالب علم ملکر تعلیمی نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ اور متعلقہ ڈی ای او کو اپنے علاقے میں ہونے والی غفلت کے حوالے سے فوراً آگاہ کریں۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے بلوچستان اسپیشل ایجوکیشن ایکٹ 2018 کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا وزیر داخلہ نے مجوزہ قانون کے نفاذ اور عملدرآمد کے حوالے سے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین