• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عذیر بلوچ کو کہاں رکھا گیا ہے، کیوں نہیں بتایا جارہا؟عدالت کے ریمارکس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کو ٹرائل کورٹ میں پیش نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ملزم کی والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریماکس دیئے عذیر بلوچ کو کہاں رکھا گیا ہے کیوں نہیں بتایا جارہا؟ احکامات کے باوجود کسی فریق نے جواب جمع نہیں کرایا۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع کو 2 جنوری کو زاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔
تازہ ترین