• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، کرسمس بازار کے حملہ آور کی باقاعدہ شناخت جاری

فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں فائرنگ کرکے فرار ہونے والا حملہ آورپولیس کی فائرنگ میں مارا گیا،اس کی باقاعدہ شناخت جاری کر دی گئی ہے۔

تین روز قبل اسٹراس برگ میں کرسمس مارکیٹ کے نزدیک فائرنگ میں تین افراد ہلاک،12 زخمی ہو گئے تھے۔

دو روز سے 720 پولیس اہلکار بمعہ دو ہیلی کاپیٹر مسلسل اس کی تلاش میں مصروف تھے، گزشتہ روز اس کی باقاعدہ شناخت جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ29 سالہ شریفسی فرانسیسی شہری جو اسٹراسبرگ میں پیدا ہوا ۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اسڑاس برگ کے علاقے نیوڈورف میں پولیس اہلکاروں کی پوچھ گچھ کے دوران حملہ آور چیرف نے پولیس پر فائرنگ کی ،پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں چیرف ماراگیا۔

فرانس کی سیکیورٹی کے 700 اہلکارتین روز سے حملہ آور کی تلاش میں مصروف تھے، تحقیقات کے دوران سراغ ملا تھا کہ حملہ آور اس علاقے میں ہی موجود ہے ،جس پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔

تفتیش کیلئے حملہ آور کے والدین ،دو بھائیوں سمیت 5 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

پولیس کو مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لئے جرمنی اور سوئس میں چھاپے مارے گئے تھے آخرکار وہ اسٹٹراسبرک میں ایک عمارت میں چھپا ہو املا۔

فرانس کے علاو وہ جرمنی اور سوئس میں مجموعی طور 27 دفعہ گرفتار ہوکر مقدمات کا سامنا اور جیل جا چکا تھا۔

تازہ ترین