• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیر ڈکشنر کا امریکی صدر کے نئے چیف آف اسٹاف بننے کا امکان ہے۔


امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیر ڈکشنر کو صدر ٹرمپ کےچیف آف اسٹاف کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔

جیرڈ کشنر نے جاب تفصیلات کے حوالے سے ریپبلکن رہنما سے بھی ملاقات کی، وائٹ ہاؤس ترجمان سارہ سینڈرز نے خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کشنر کے چیف آف اسٹاف کیلئے نامزدگی کی اطلاعات سے آگاہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں جیرڈ کشنر صدر ٹرمپ کی جانب سے منتخب کردہ ہر کردار کیلئے بہترین ثابت ہونگے۔

امریکی صدرکےحالیہ چیف آف اسٹاف جان کیلے ہیں اور 8 دسمبر کو صدر ٹرمپ نے جان کیلے کی دسمبر کے آخر تک عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین