• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، طلباء کو امتحانات میں پاس کرانے کا جھانسا دینے والا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سادہ لوح طلباء کو امتحانات میں پاس کروانے اور پوزیشن دلوانے کے نام پر جعلسازی سے رقم اینٹھنے جانے کا انکشاف ۔پولیس انٹلیجنس رپورٹ کے مطابق کراچی میں طلباء و طالبات سے انٹر اور میٹرک کے امتحانات میں پاس کروانے اور پوزیشن دلوانے کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،نارتھ کراچی کے رہائشی آصف نامی شخص نے سیکٹروں طلبا و طالبات سے امتحانات میں پاس کروانے اور پوزیشن دلوانے کے نام پر سوشل میڈیا کے ذریعے سادہ لوح طلبا و طالبات کو بے وقوف بنا کر ان سے بھاری رقم بھی وصول کرچکا ہے جبکہ ملزم نے متعدد طالبات کو جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا ہے جبکہ فحش تصاویر بنا کر بلیک میل کر ان سے بھاری رقم وصول کرنے میں ملوث ہے،ملزم لڑکیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنےبااثر ہونے کا ثبوت پولیس افسران کے ساتھ تصاویر کے ذریعے دیتا ہے اور مختلف غیر قانونی اسلحے کےساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کرکےاپنے سحر میں مبتلا کرتا ہےاورکچھ دن کی بات چیت کے بعد بہلا پھسلا کر بلاتا ہے اور انہیں کر انہیں نشے آور ادویات کے ذریعےبےہوش کرکے ان کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنا کر فحش تصاویر وویڈیوبنا لیتاہے اور جب متاثرہ طالبات امتحانات میں پاس نہ کرانے پر رقم واپس مانگتی ہے تو اس کو ان فحش تصاویر کے زریعے بلیک میل کرتا ہے،اس ضمن میں ایس ایچ او سرسید شکیل جاوید نے بتایا کہ انہوں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی سرسید تھانے میں پوسٹنگ ہوئی ہے اور متاثرہ طلبہ و طالبات کی درخواست پر فوری کارروائی کی جائے گی اور ملزم کو گرفتار ی عمل میں بھی لائی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی درخواست پر فوری طور پر تفتیش کی جاتی ہے اور درخواست درست ہونے پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین