• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق سے متعلق ریاض فتیانہ کا بیان،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ریاض فتیانہ کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ جیو کے مطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ عمران خان نے پی ٹی آئی کےایم این اے ریاض فتیانہ کے بیان کا نوٹس لے لیا،ریاض فتیانہ نےکیپٹل ٹاک میں خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری پران کے حق میں بات کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ خواجہ سعد رفیق نے کرپشن کی ہے، ریاض فتیانہ نے کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ تاہم ذرائع نےکہا ہےکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ریاض فتیانہ کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔ 
تازہ ترین