• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد کر دی

سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے کر مسترد کردیا ۔

امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا تھااور امریکی انتظامیہ سے یمن جنگ میں سعودی حکومت کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

اس موقف پر سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جھوٹے الزامات پر مبنی امریکی سینیٹ کی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں ۔

سعودی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

تازہ ترین