• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس میوزیکل لائٹ فیسٹیول، مکاؤ روشنیوں کی چکا چوند

چینی علاقے مکاؤ میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظا روں نے شہر یو ں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اسی سلسلے میں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے فوارے ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔


دلکش روشنیوں سے سجے اس سالانہ فیسٹول میں نہ صرف مکاؤ کے مشہور پارک اور اس کے اطراف میں موجود عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے بلکہ شاندار ویڈیو پروجیکشن پیش کرنے کا بھی انتظام کیا گیاہے۔

اس دلکش میوزیکل شو میں جہاں عمارتیں ایک کے بعد ایک رنگ بدلتی نظر آتی ہیں وہیں شا ہر اہوں پر روشنیوں کی تتلیاں اُڑان بھرتی ہیں ۔ یہ کرسمس لائٹ فیسٹیول جنوری تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین