• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا،ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت میں عوام سےصرف جھوٹ بولاگیا۔

بھارتی پارلیمان میں پریس بریفنگ کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ کسانوں کے قرضوں کی معافی تک نریندر مودی کو سونے نہیں دیں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کےقرضوں کی معافی کے مطالبے پر اپوزیشن متحد ہے، ابھی تک مودی نے کسانوں کے قرضوں کا ایک روپیہ بھی معاف نہیں کیا۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ رافیل ڈیل،کسانوں کےقرضوں کو معاف نہ کرنا،ڈی منیٹائزیشن جیسی غلطیاں ہرچیز میں نظرآئیں گی۔

کانگریس کے صدر نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت میں عوام سے جھوٹ بولا گیا،کسانوں،چھوٹےکاروباری افرادکو لوٹا گیا،ڈی منیٹائزیشن دنیا کا سب سے بڑا فریب ہے۔

تازہ ترین