• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ مسلم گرلزہا ئی سکول میں قائد اعظمؒ کی یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریری مقابلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ مسلم گرلزہا ئی سکول میں قائد اعظمؒ کی یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریری مقابلہ ہوا ، پرنسپل محترمہ ماہ طلعت نے کہا ہے کہ عظیم قائد کے پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا،ججز کے فیصلے کے مطابق گورنمنٹ شمس آباد ہائی سکول کی طالبہ فزہ سلیم نے پہلی گورنمنٹ نیو سنٹرل جیل کی طالبہ اریبہ علی نے دوسری اور کمپری ہنسو گرلز ہائی سکول کی طالبہ رخشندہ اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ او پی ایف پبلک سکول کی طالبہ سیدہ مناہل فاطمہ اور گورنمنٹ جونئیر ماڈل سکول کی طالبہ طیبہ زہرا کو حوصلہ افزاء کے انعامات سے نوازا گیا ۔
تازہ ترین